اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کے پی ٹی اور کسٹم ہاؤس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ہاؤس میں آکسیجن لیول معمول کے مطابق ہے۔

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ نیوی کی معائنہ ٹیم نے کسٹم ہاؤس کو کلیئر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ پر کمیشن یا جوڈیشنل انکوائری کا فیصلہ کیا جائےگا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق سندھ حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، سعید غنی الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں ، ضیا الدین انتظامیہ نے کے پی ٹی سےمکمل تعاون کیا ہے۔

کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکیج نہیں ہے، جمیل اختر

اس سے قبل کراچی میں چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ تمام ٹرمینلز کو چیک کیا ہے کہیں گیس کا اخراج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے سیمپل لیے ہیں، جلد رپورٹ پیش ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں