اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نئے نظام سے تیل و گیس سستے داموں فراہم ہوں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے نظام سے عوام کو سستےداموں پر تیل اور گیس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا عمر ایوب خان، شبلی فراز، ندیم بابر اور سینئرافسران شریک ہوئے۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے اجلاس کو پروڈکشن منیجمنٹ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سسٹم کے نفاذسے تیل و گیس کی پیداواری استعداد کو بڑھانے میں مدد ملےگی، یہ نظام حکومت کی زیرنگرانی کمپنیوں،نجی کمپنیوں کےپاس موجودتیل،گیس ڈیٹابیس پرمبنی ہوگا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے نظام سے ملکی تیل و گیس کےوسائل کومؤثر اور کم لاگت میں عوام کیلئےدستیابی میں مدد ملےگی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی چیلنجزکوحل کرنےکیلئےمربوط جامع حکمت عملی اپنانےکی ضرورت ہے، سسٹم کے نفاذ سےتیل،گیس ذخائرسےکم لاگت میں استفادہ حاصل کیاجاسکےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کی بدولت قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیاجاسکےگا، اس سسٹم سے عوام کوسستےداموں پر تیل،گیس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکےگی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قیمتوں کےاضافی بوجھ کم کرنےکیلئےتمام سیکٹرزمیں ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایاجائے، پرانےطریقہ کار کےاستعمال کےنتیجہ میں ہونیوالےضیاع کوروکاجائے،اس ضمن میں بچت سےقومی زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ بھی ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں