اشتہار

نومولود کی زندگی معجزانہ طور پر بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پلاسٹ بیگ میں بند رہنے والی نومولود بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، تھوڑی تاخیر ہونے سے کمسن کی جان بھی جاسکتی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بریلی میں شیرخوار بچی پلاسٹ بیگ میں پڑی ملی جسے راہ چلتے شخص نے بیگ سے باحفاظت نکلا اور اسپتال منتقل کیا جہاں نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کمسن بچی سفید شاپر میں موجود تھی جسے شہری نے اپنے دوست کی مدد سے باہر نکالا اور بچی کے لیے کپڑوں کے انتظامات کیے، بعدازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارت میں زندہ دفن کی گئی نومولود بچی روبہ صحت

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمسن کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ مکمل صحت یاب بھی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شمالی بھارت میں ایک نومولود بچی کو زمیں میں دفن کردیا گیا تھا، خوش قسمتی سے اس کی جان بھی بچ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں