پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ن لیگی قیادت کی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے لاہور سے ن لیگ کے 5 رہنماؤں کو کامیاب قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق این اے 118 لاہور سے حمزہ شہبازشریف کامیاب قرار پائے۔

این اے 119 لاہور سے مریم نواز کامیاب قرار پائیں۔ این اے 123 لاہور سے شہبازشریف کو کامیاب قرار دیا گیا۔ این اے 127 لاہور سے عطااللہ تارڑ کو کامیاب قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

این اے 130 لاہور سے میاں نوازشریف بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار رانا فیاض نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

رانا فیاض نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادرکی بھی ملاقات ہوئی، وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز نے لکھا کہ مکافات عمل کا شکار ہوئے تو میں نے سوچا خود احتسابی سے سوچ میں تبدیلی آئے گی لیکن بانی پی ٹی آئی نے آج جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، الزامات اور بہتان ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی سے متعلق بہت سازی شکایات موصول ہوئی ہیں، گزشتہ 72 گھنٹے میں کے پی میں دھاندلی کے بہت سے ثبوت ملے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے لوگوں کو ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن میں شکایات درج کروائیں، فافن بھی کے پی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کو دیکھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں