سوشل میڈیا ویب سائٹ پر یہ نمبر 5201314 وائرل ہورہا ہے جس کا مطلب جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمبرز 5201314 نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ہر کوئی سوچ رہا ہے کہ ان نمبرز کے معنی کیا ہے۔
وائرل ان نمبرز کا مطلب ہے کہ ’میں تم سے زندگی بھر کے لیے محبت کرتا ہوں۔‘چین میں آئی لیو یو فار آ لائف ٹائم‘ سے متعلق یہ نمبرز ڈیٹنگ ویب سائٹ پر بھی درج ہے۔
- Advertisement -
چین میں لوگ 520 کو سوشل میڈیا پر محبت کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ مینڈرین انگلش میں ’آئی ایل وائی‘ کہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے جلد ہی اس کا تعلق 20 مئی (5.20) سے جوڑنا شروع کر دیا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے 20 مئی کو ویلنٹائن ڈے بھی ماننا شروع کر دیا۔