اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5164 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا متاثرین ہیلتھ ورکرز کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردی گئی، ملک میں وبا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5164 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 130 ہیلتھ ورکرز مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں 97 ڈاکٹرز، 6 نرسز، 27 پیرامیڈکس کرونا کا شکار ہوئے، ملک بھر میں 3150 ڈاکٹرز کا کرونا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جبکہ تاحال 612 نرسز کرونا کا شکاربن چکی ہیں، ملک میں 1402 اسپتال ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

کرونا کے شکار 2420 ہیلتھ کیئر ورکرز گھروں میں قرنطینہ ہیں، ملک میں 269 کرونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اسپتالوں میں زیرعلاج 262 ہیلتھ کیئر ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے۔

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 افراد کا انتقال

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں اب تک 2419 ہیلتھ ورکرز کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں وبا سے 56 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ 21، کے پی میں 10 ہیلتھ ورکرز کرونا سے جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان کے 5، گلگت بلتستان کے 3 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب کے13، اسلام آباد کے 4 ہیلتھ ورکرز کرونا سے جاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں