تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دنیا میں کرونا متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کراچی : کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں یڑھ لاکھ سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 22 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی۔

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے ساری دنیا میں اپنا قہر ڈھا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی اور امریکا میں اموات 37 ہزار سے بڑھ چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد بھی 6 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کرونا وائرس نے اسپین میں بھی تباہی مچا رکھی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 687 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 2 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں جان لیوا وبا نے مزید 575 انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 745تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں وائرس نے 10 ہزار 981 کی جانیں لیں اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 847 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 576 تک پہنچ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 4958 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 4352، بیلجیئم میں 5163، سوئٹزرلینڈ میں 1327 اور ترکی میں 1767 انسانی جانیں لیں جبکہ 78 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 2171، سوئیڈن میں 1400، پرتگال میں 657، کینیڈا میں 1310، انڈونیشیا میں 520، آسٹریا میں 431، نیدرلینڈز میں 3459 افراد ہلاک 30 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 486 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -