بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 333 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 566 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 566 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں 7مریضوں نے دم توڑا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 451 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہے، اب تک 2 لاکھ 95ہزار 333کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں 40 ہزار 167 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 33 لاکھ 84 ہزار سے زائدٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 952 ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 593 مریض صحت یاب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں