بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ویڈیو بنانے کا جنون، ٹک ٹاکر کا بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

بعد ازاں لڑکے کو اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، اہل محلہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد فرمانبردار لڑکا تھا۔

خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں