پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

عمانی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: خلیجی ملک عمان میں ایسی متعدد ضروری اشیا اور خدمات(سروس) ہیں جن پر عمانی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(وی اے ٹی) عائد نہیں کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سلطنت عمان میں چھ ماہ کے اندر پانچ فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن ریلیف کے طور پر ایسی اشیا اور خدمات ہیں جن پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے سرکاری مواصلات سینٹر کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء، طبی دیکھ بھال سے متعلق اشیا اور خدمات، تعلیم کے حوالے سے سامان اور خدمات جبکہ معذور افراد کے لیے استعمال ہونے والی اشیا ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں خالی یا رہائشی مکانات اور ترقی یافتہ اراضی سے متعلق فروخت کے سودوں پر بھی کوئی وی اے ٹی کا نفاذ نہیں ہوگا۔ سونے، چاندی اور پلاٹینم میں سرمایہ کاری پر بھی مذکورہ ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

ایسی کمپنیاں جو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے سفری سہولت فراہم کرتی ہیں انہیں بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ جبکہ ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والی گاڑیاں اور ایئرکرافٹ بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

عمان میں بھی پانچ فی صد ٹیکس عائد

خام تیل اور قدرتی گیس کی فراہمی میں شامل کمپنیوں کو بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمان کی حکومت نے کہا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے روزمرہ کے اخراجات پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے تحت تمباکو اور اس کی مصنوعات پر سو فی صد ٹیکس لاگو کیا جائے گا جب کہ سوفٹ ڈرنکس پر ان کی قیمت خرید کی بنیاد پر پچاس فی صد ٹیکس لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں