منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان کےمسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں‘ اعزازچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یقین ہے کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جارج واشنگٹن یونیوسٹی میں اپنے خطاب میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل صرف افغان قوم کے پاس ہے، افغانستان میں استحکام کے لیے مل کرکام کرنا ضروری ہے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ خیال رکھنا ہوگا کہ پاکستان وامریکہ کے مفادات مشترک ہیں، افغانستان میں امن کا حصول دونوں ملکوں کےمفاد میں ہے۔

پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت مذاکرات کے لیے امریکہ اہم کردارادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، پرامن ماحول کے لیے پاکستان، بھارت کومذاکرات کا آغازکرنا ہوگا۔


طالبان افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے،امریکہ جیتنےنہیں دے گا‘ ایلس ویلز


اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی خطے میں امن واستحکام اورخوشحالی آئے گی، پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےقبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے، امن کےبعد نقل مکانی کرنے والے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی بلکہ انہیں مارچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھی خطے میں دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے تیار ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں