اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نواز کی برطرفی پاکستان کیلئے امید کی کرن ہے، عدلیہ کا فیصلہ قابل ستائش ہے، امریکی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نواز شریف کی برطرفی کو پاکستان کیلئے امید کی کرن قرار دے دیا اور کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے پر واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا فیصلہ قابل ستائش ہے، عدالت کرپشن اورمن مانی کےسمندر میں احتساب ڈھونڈنے میں کامیاب رہی ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ برطرفی سے پاکستان کوسیاسی اتار چڑھاو کا سامنا ہوگا تاہم یہ وقتی ہوگا، نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولنے پر برطرف کیا گیا ہے، نواز شریف نے اپنے اور خاندان کے اثاثوں اور بزنس کے بارے میں جھوٹ بولا۔

واشنگٹن پوسٹ میں کہا گیا کہ نواز خاندان کے غیر قانونی اثاثو ں کا انکشاف پانامہ لیکس میں ہوا، پانامہ لیکس نواز شریف کے تین بچوں کی آف شور کمپنیوں کے ثبوت سامنے آئے۔

امریکی اخبار کے مطابق سیاسی حالات پاکستان کے معاشی معالات پر اثر انداز نہیں ہوں گے، خاص طور پر چین سے تعلقات اور اس کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے، چین پاکستان میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں