شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنا لکھا ہوا خوبصورت صوفی کلام پڑھ کر سنا دیا۔
یمنیٰ زیدی نے اپنا کلام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس کا عنوان ‘سکون’ ہے۔ انہوں نے صوفی کلام اپنے مداحوں کو پڑھ کر سنایا جسے بے حد پذیرائی ملی۔
اپنی جاندار اداکاری کے سبب منفرد مقام رکھنے والی اداکارہ ویسے تو سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتی ہیں لیکن ان کی جانب سے شیئر کیے گئے کلام کو خوب پسند کیا جارہا ہے، مداحوں کی بڑی تعداد انہیں داد دے رہی ہے۔ یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے لگایا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے پرسکون انداز میں اپنا کلام پڑھا اور چاہنے والوں کو یہ انداز بھی بہت بھایا، صوفی کلام سناتے ہوئے یمنیٰ زیدی اس میں خود بھی ڈوبی ہوئی نظر آئیں۔
یمنیٰ زیدی کے کلام کے الفاظ کچھ یوں ہیں:
بہت وقت کے بعد دل کا بلاوا آیا
جو آیا تو بے انتہا آیا
حضور اُس کے ہم سجدوں میں گِرے
سکوں آیا تو بے انتہا آیا
یقیں بحال ہوا یہ کیا کمال ہوا
آنکھ سے آنسوں زار و قطار ہوا
اس شکر کی سانس کا کوئی مول نہیں
جمالِ یار کا کوئی جوڑ نہیں
خواہشِ دل تمام ہوئی
آج کی رات سکوں کی رات ہوئی
View this post on Instagram