تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

والدین نے نوجوان بیٹے کو قتل کرا دیا، وجہ حیران کن

بھارت میں والدین نے نوجوان بیٹے کی بدسلوکیوں سے تنگ آکر اسے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرا دیا، پولیس نے ماں باپ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اولاد ماں باپ کا ایسا حسین سرمایہ ہوتی ہے جس کی حفاظت کے لیے وہ اپنی جان تک نچھاور کرنے سے گریز نہیں کرتے اور دنیا ایسی کئی مثالوں سے بھری پڑی ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت جہاں آئے روز ناقابل یقین واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں وہیں سے یہ خبر بھی آئی ہے کہ ماں باپ نے اپنے ہی نوجوان بیٹے کی سُپاری دے کر اسے کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے علاقے حضور نگر کا ہے جہاں ماں باپ نے اپنے نوجوان بیٹے کی بدسلوکی سے تنگ آکر اس کے چچا کی معاونت سے کرائے کے قاتلوں کو سپاری دے کر بیٹے کو خون میں نہلوا دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس کو علاقے کی موسی ندی سے نوجوان کی لاش ملی تھی، جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا تھا اور میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد متوفی کے والدین نے واقعے کے تین روز بعد آکر لاش وصول کی تھی۔

پولیس کو قتل کا سراغ واقعے کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملا جس میں تصدیق ہوئی کہ قتل کے دن ستیم پہاڑ پر جو کار دیکھی گئی وہ وہی کار تھی جو مقتول کے والدین لاش وصول وقت تھانے لائے تھے۔

فوٹیج سے یہ تصدیق ہونے کے بعد جب پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بیٹے کو قتل کرانے کا اعتراف کرلیا اور آہستہ آہستہ کرکے واقعے کی ایک ایک گتھی سلجھتی گئی، جس کے بعد پولیس نے مقتول کے والدین، چچا سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس تحقیقات میں جو بات سامنے آئی ہے کشتریہ رام سنگھ جو مقامی کالج کے پرنسپل ہیں اور ان کی اہلیہ رانئی بائی کے دو بچے 26 سالہ سائیں ناتھ اور ایک بیٹی ہے، بیٹا بری صحبت کا شکار ہونے کے بعد ناخلف ہوگیا تھا اور والدین سے بدسلوکی کرتا تھا، چار سال تک وہ اپنے ماں باپ کو رقم کے لیے ہراساں کرتا رہا اور اس کا یہ برا رویہ صرف اپنے ماں باپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ وہ اپنی ساس سے بھی برے طریقے سے پیش آتا تھا، نوجوان کے اس رویے سے تنگ آکر ماں باپ نے اس سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتریہ رام سنگھ نے اپنی بیوی کے چھوٹے بھائی اور نوجوان کے ماموں ستیہ نارائن سنگھ کے ساتھ مل کر سائیں ناتھ کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کچھ لوگوں کو اس کے لیے سُپاری بھی دی۔

نلگنڈہ ضلع کے میر بالا گوڈا کے رہائشی مقتول کے ماموں ستیہ نارائن نے اپنے جاننے والے آٹو ڈرائیور راماوت روی سے رابطہ کیا اور روی نے ٹھنڈا کے پنگوتھونا گاراجو، بروگو رامباہو اور راجندر نگر کے دھنوت سائی کو سائی ناتھ کو قتل کرنے پر 8 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

معاملات طے ہونے پر گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو ستیہ نارائن سنگھ اور روی سائی ناتھ کو نلگنڈہ ضلع کے کالی پلی میں واقع مائسمہ مندر لے گئے دونوں نے مل کر شراب پی اور سائی ناتھ کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کار میں لے جاکر موسی ندی میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے تھے تاہم وہ کیمرے کی آنکھ کو جُل نہ دے سکے۔

Comments

- Advertisement -