ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پی سی بی نے عمرگل کے ساتھ ہاتھ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عمرگل کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔ بلوچستان ٹیم کی کوچنگ کی ‏یقین دہانی کے باوجود انہیں ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمرگل پی سی بی کے رویے پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے انہیں بلوچستان ٹیم کا ‏اسسٹنٹ کوچ بنانے کی پیشکش کی تو انہوں نے اپنی دیگر تمام مصروفیات ترک کر دیں۔

عمرگل نے لکھا کہ اپنی تمام بین الاقوامی کمٹمنٹ ختم کرکے بلوچستان کی کوچنگ کے لئے تیار تھے لیکن پی ‏سی بی نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ کسی اور کو بلوچستان کا نائب کوچ بنادیا ‏گیا ہے۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں کسی دوسرے راستے کے ذریعے اس عہدے کا حصہ نہیں بننا چاہتا، میں نے فخر کے ‏ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا اور فخر کے ساتھ کوچنگ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوکری کی ضرورت نہیں لیکن میں نظام اور کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، پی سی بی ‏کا رویہ غیراخلاقی اور بطور ادارہ غیرپیشہ روارانہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں