تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پی ڈی ایم نے مارچ کا اعلان کر دیا

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23مارچ کو اسلام آبادکی طرف مارچ کا ‏اعلان کر دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ‏اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہو گا اس لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبےکی سطح پر پی ڈی ایم کےاجلاس ہوں گے ‏پنجاب کی سطح پر شہبازشریف پی ڈی ایم کا اجلاس بلائیں گے، اویس شاہ نورانی سندھ اور محمودخان اچکزئی ‏بلوچستان میں اجلاس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق اسلام آباد میں بھی بڑا احتجاج ہوگا استعفوں کاکارڈکب استعمال کرنا ہے ‏فیصلہ بعدمیں کیا جائے گا اسمبلیوں سےاستعفوں کافیصلہ اپنےوقت پر کریں گے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ دھرنا ہو گا یا مارچ؟ تو مولانافضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ 23 مارچ کو مارچ ہو ‏گا آگے آگے دیکھیں ہوتا ہےکیا، سپریم کورٹ بار،سول سوسائٹی سےمشاورت کیلئےسیمینارز کریں گے جس کے ‏ذریعے عوام کو اعتمادمیں لیاجائےگا۔

Comments

- Advertisement -