عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل سروے میں جماعت اسلامی کراچی کی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے سروے 30 جنوری سے یکم فروری کے دوران کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سروے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی میں 19فیصد کے ساتھ ووٹرز کی پہلی ترجیح ہے جنوری سے پہلے کے سروے میں جماعت اسلامی بارہویں نمبرپر تھی۔
تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جو 24 فیصد سے کم ہو کر19فیصد پر آگئی۔ پیپلزپارٹی کا 6 فیصد کے ساتھ تیسرا اور ایم کیوایم کا 5فیصد کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔
سروے کے مطابق کراچی میں صرف 2،2 فیصد ووٹرز ن لیگ اور ٹی ایل پی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
کراچی والوں نے جماعت اسلامی سے امیدیں لگا لیں، ووٹرز کی پہلی ترجیح جماعت اسلامی ہے
تازہ سروے میں جماعت اسلامی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا، شہر کی مقبول ترین جماعت بن گئی#ووٹ_اب_صرف_حق_کےلیے pic.twitter.com/tPilnhnxYk— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) February 4, 2024
کراچی کے مسائل کون حل کر سکتا ہے؟ پلس سروے میں جماعت اسلامی کا پہلانمبر ہے۔ سروے دو مراحل میں کیا گیا جس میں شہریوں کی اکثریت حافظ نعیم کےحق میں آئی۔
17جنوری سے20جنوری سروے میں 53 فیصد کے رائے میں حافظ نعیم الرحمان کو مسیحا سمجھا گیا۔ 30 سے یکم جنوری سروے میں 51فیصد حافظ نعیم کے حامی نکلے۔
خرم شیر، مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ کمال کےحق میں10فیصد بھی نہیں ہے۔