تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، نرخ سن کر عوام کے ہوش اڑ گئے

ریاض: عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بدھ کو سونا کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں سعودی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.78 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 21 قیراط سونا 189.68 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.58 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 126.45 ریال میں دستیاب رہا۔ دیگر وزن رکھنے والے سونے کی قیمتوں میں بھی ایسے ہی اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں 1 اونس سونے کی قیمت 6746.25 ریال جبکہ سونے کا سکہ 1517.44 ریال میں فروخت ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی بانڈز کا حقیقی منافع گرنے پر سونا مہنگا ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -