تازہ ترین

کورونا کو شکست دینے والے افراد کو بڑے مسئلے نے آ گھیرا، عالمی ادارے کا انتباہ

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کو شکست دینے والے افراد اب وبائی مرض کی نئی قسم سے متاثر ہورہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے عہدیداران نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ جنوبی افریقا میں کورونا کو شکست دینے والوں کی وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے کی رپورٹس آرہی ہیں، خوش آئند امر یہ ہے کہ موجودہ ویکسینز نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ ویکسینز مکمل ناسہی لیکن کافی حد تک نئی اقسام سے بھی لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جنوبی افریقا اور برازیل میں اب تک ہونے والے ویکسین ٹرائلز میں سنگین بیماری، اسپتال میں داخلے اور موت کے خلاف مکمل تحفظ دریافت ہوا ہے، ویکسین سے ممکنہ طور پر نئی اقسام پر بھی قابو پایا جائے گا۔

ٹرائلز کے دوران ماہرین نے دریافت کیا کہ ماضی میں کووڈ سے متاثر ہونے سے مریض کو دوبارہ بیمار ہونے سے تحفظ مل سکتا ہے، چاہے وہ نئی اقسام ہی کیوں نہ ہوں۔

کورونا سے صحت یاب مریضوں کے لیے انتباہ!

البتہ اس پر کام کیا جارہا ہے کہ ویکسین نئی اقسام کے خلاف کس حد تک تحفظ فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں نئی سائنسی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی افریقا میں پائی جانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم وبا سے صحت یاب مریضوں کو حالیہ مہینوں دوبارہ وائرس کا شکار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنوبی افریقا میں ویکسی نیشن کے ٹرائل کے دوران وبا کے صحت یاب مریضوں میں نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -