تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پی آئی اے کے دمام سے آنے والے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کا ٹائر گزشتہ رات دمام سے لاہور لینڈنگ کے دوران پھٹا۔ پرواز پی کے 248 لاہور پہنچی تھی۔

طیارے کا کمزور ٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پر مزید خراب ہو گیا۔ پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کے خراب ٹائر تبدیل کیے بغیر اڑانے سے انکار کر دیا۔

طیارے کے ٹائر تاحال تبدیل نہ ہونے کے باعث آج صبح ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر پرواز کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق طیارے کے ٹائر تبدیل کرنے کیلئےنئے ٹائر کراچی سے لاہور لائے جارہے ہیں پی آئی اے کے طیاروں کے ٹائر خراب ہونے کا معاملہ آئے روز پیدا ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں