بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

چکن کا ٹکڑا موت کا پھندا بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا زندگی کے لیے ضروری ہے لیکن بعض اوقات یہی کھانا موت بھی بن جاتا ہے جیسا کہ اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیش آیا ہے جہاں مضافاتی علاقے فرخ نگر میں جیتندر نامی نوجوان کے گلے میں چکن کا ایک ٹکڑا پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی سانس رک گئی اور موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی جیتندر کا تعلق جھاڑ کھنڈ سے بتایا جاتا ہے جو حیدرآباد دکن کے ایلی کٹی موضع میں اپنے دوست دھرمیندر کے ساتھ رہتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے رات کے کھانے کے لیے چکن بنایا لیکن کھانے کے دوران چکن کا ایک ٹکڑا جیتندر کے گلے میں ایسا پھنسا کہ اس کی سانس رک گئی۔

نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن دوران علاج ہی وہ چل بسا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق جیتندر کی موت گلے میں چکن کا ٹکڑا پھنس جانے کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں