بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

رن وے پر طیارہ اچانک حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے ناک کے بل گِر پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز کا طیارے حادثے کا شکار ہوا ‏ہے ‏ رن وے پر کھڑے بوئنگ 787 کارگو طیارے کا اچانک لینڈنگ گیئر ٹوٹ اور وہ نوز ناک کے بل گر ‏پڑا۔

کارگو طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اس لیے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ‏البتہ جہاز ساز و سامان سے بھرا ہوا تھا۔

برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور تفتیش کے بعد ذمہ داروں کے ‏خلاف کارروائی کی جائے گی، ایئرلائن کا کہنا ہے کہ حفاظت اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب ہیتھرو ایئرپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فضائی آپریشن متاثر نہیں ‏ہوا اور اس سے واقعے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئرلائن کے شیڈول بھی متاثر نہیں ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں