بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جہاز نے مسافروں کو لیے بغیر ہی اڑان بھر لی!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پیش آیا ایسا انوکھا واقعہ جس نے درجنوں لوگوں کو پریشان کردیا ہوا یوں کہ مسافر بردار طیارہ مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ہی اڑان بھر گیا۔

بھارتی میڈیا کہ مطابق یہ انوکھا کارنامہ بھارت کی نجی ایئر لائن گو فرسٹ نے سر انجام دیا جس کی پرواز بنگلورو سے دہلی جا رہی تھی تاہم یہ جہاز 50 مسافروں کو بے یار ومددگار ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر اڑان بھر گیا جس کے باعث مسافر شدید پریشان ہوگئے اور انہوں نے مذکورہ ایئر لائن سمیت حکومتی اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گو فرسٹ کا طیارہ جن مسافروں کا ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلا گیا، ان مسافروں نے ایئرپورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ وغیرہ کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرلی تھیں۔ بعد ازاں گو فرسٹ نے ایک دوسرے طیارے سے رہ جانے والے مسافروں کو ایک دوسری پرواز کے ذریعے دہلی روانہ کیا۔

دوسری جانب فضائی کمپنی گو فرسٹ نے اس حوالے سے کوئی بیان تو جاری نہیں کیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق اس نے معاملے کی اندرونی سطح پر تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ فضائی کمپنی گو فرسٹ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تحقیقات کے بعد مذکورہ کمپنی کے خلاف کارروائی بھی ممکن ہے۔

جہاز کے یوں چھوڑ کر جانے سے ہکا بکا رہ جانے والے مسافر ایئر لائن کے اس رویے پر سخت برہم ہیں اور وہ مذکورہ ایئر لائن سے اس کی جواب طلبی کر ہے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں متاثرہ مسافروں میں اکثر نے اس حوالے سے ایئرلائن کو کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم مودی اور شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتر ادتینہ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

بنگلورو ایئرپورٹ پر پھنسے ایک مسافر نے اس حوالے سے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا گو فرسٹ نیند میں کام کر رہا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں