جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

طیاروں نے بھی ماسک لگا لیے!

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں حکومت نے کورونا آگاہی کے لیے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے طیاروں پر ہی فیس ماسک بنا دیا۔

انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گاروڈا نے حکومت کی آگاہی مہم کے سلسلے میں طیاروں کو ہی فیس ماسک سے مزین کر دیا۔

کمپنی نے 5 طیاروں پر فیس ماسک پینٹ کروائے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا کے وار سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک لگانے کا شعور پیدا ہو۔

- Advertisement -

Garuda paints masks on aircraft to support health campaign - National - The Jakarta Post

حکومت کی جانب سے شروع کردہ مہم ‘چلو ماسک پہنیں’ کا حصہ بنتے ہوئے قومی ایئرلائن نے طیاروں کی چونچ پر فیس ماسک پینٹ کروایا ہے اور دور دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیاروں نے فیس ماسک پہن لیا ہو۔

جن طیاروں پر ماسک پینٹ کروایا گیا ہے وہ اندورن و بیرون ملک پروازیں کرتے ہیں۔یہ طیارے سنگاپور اور جاپان بھی اس منفرد ڈیزائن کے ساتھ اڑان بھریں گے۔

Garuda Indonesia's "Masked" A330-900neo | One Mile at a Time

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں