بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

نیٹ فلکس کی ڈراؤنی فلم ’دی پلیٹ فارم‘کی منفرد کہانی، ویڈیو دل تھام کردیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کیلیے بہترین ہارر فلموں کی کمی نہیں تو نہیں لیکن آج ہم جس فلم کا تذکرہ کررہے ہیں اس نے دیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کر رکھا ہے۔

فلم ’دی پلیٹ فارم‘ نیٹ فلیکس پر دکھائی جانے والی 2019 کی اسپینش سائنس فکشن ہارر فلم ہے جس کی کہانی منفرد اور خوفزدہ کرنے کے ساتھ دنگ کردینے بھی والی ہے۔

کہانی کا پس منظر

فلم ’دی پلیٹ فارم‘ کی کہانی ایک ایسے جیل کے ٹاور کے گرد گھومتی ہے جہاں سے قیدیوں کو ایک بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف منازل پر ترتیب سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کی ہر منزل مختلف سماجی طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ فلم میں ایک سخت معاشرتی ڈھانچے کی عکاسی کی گئی ہے، جہاں اوپر کی منزلوں پر موجود قیدیوں کو بہترین کھانے ملتے ہیں جبکہ نیچے کی منزلوں پر لوگ کھانے کے بچے کھچے حصہ کے لیے لڑتے ہیں۔

یہ فلم اس ترتیب میں معاشرتی ناہمواریوں اور اس کے خاتمے کیلیے کی جانے والی طبقاتی جدوجہد پر ایک کڑی تنقید کا اظہار کرتی ہے۔

ان قیدیوں کے پاس کھانے کے لیے صرف 2 منٹ ہوتے ہیں اور ان کو اپنی بقا کے لیے غیرانسانی طریقوں سے لڑائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ فلم اپنے فکرانگیز موضوعات اور دل دہلا دینے والے مناظر کی وجہ سے دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں میں گھر کرگئی، جس کے نتیجے میں اس کا ایک سیکوئل، "پلیٹ فارم ٹو” بھی بنایا گیا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار، گازتیلو اور وتیہ کے مطابق فلم "دی پلیٹ فارم” اسپین میں معاشی بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سماجی انتشار سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں