اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سانحہ مچھ سے متعلق دھرنے، ن لیگ نے اہم اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن نے سانحہ مچھ سے متعلق دھرنوں میں شریک ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی قیادت نے کارکنوں کو ملک میں جاری دھرنوں میں شامل ہونےکی ہدایت کر دی ہے۔ ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھےافراد کی جانب سےکل احتجاج کا اعلان کیاگیاہے جس میں ملک بھر سے کارکنان اور رہنما شرکت کریں گے اور کراچی میں ہونےوالےاحتجاج میں خود شریک ہوں گا۔

اس حوالے سے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنوں میں شرکت کافیصلہ نوازشریف کی ہدایت پرکیاگیا ہے کارکنوں کوہدایات کی ہےدھرنوں میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں سانچہ مچھ کے خلاف دھرنے جاری ہیں، راستوں کی بندش کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہیں۔

موٹرویز کے مختلف مقامات اور بڑے شہروں کی اہم شاہراؤں پر راستوں کی بندش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں