ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لےلی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اسپیکر کی بجائے وزیراعلیٰ کیخلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا ہے اور نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کیلئےتحریک عدم اعتماد واپس لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے۔
آصف زرداری اور ن لیگ کی کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ ارکان توڑے نہ جاسکے۔ ارکان توڑنے میں ناکامی پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی۔
اس قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتمادواپس لی تھی۔