وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات پرامن کرانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار شاباشی کےمستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام پولنگ عملے خاص طور پر اساتذہ و دیگر اداروں نے بہترین فرائض انجام دیئے بلدیاتی انتخابات کےانعقادمیں ضلعی انتظامیہ نےبہترین انتظامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نازک صورتحال کے باوجود اچھے طریقے سے انتخابات کا انعقاد کیا صوبے کی پوری انتظامیہ کو بھی شاباشی دیتا ہوں۔