چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا اٹک جیل پہنچے تو پولیس نےشیراز احمد رانجھاو اور گوہرعلی کو ملاقات سے روک دیا۔
ایڈوکیٹ گوہرعلی نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاسزا معطل ہوچکی اب سائفر کے کیس میں بندہیں کورٹ آڈر سے آج ملاقات کےلیے آئے تھے مگر اجازت نہیں دی گئی۔
شیراز رانجھاؤ نے کہا کہ عدالت نےحکم دیا چیرمین پی ٹی آئی سےبیٹوں کی فون پر بات کروائی جائے جیل احکام نے قاسم اور سلیمان کی بات کروانے سے بھی انکار کردیا جیل حکام کا کہنا ہےکہ جب آپ کی ملاقات ہو گئی بات بھی کروا دیں گے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی قانونی کمیٹی نے جیل میں ملاقات کی تھی جس میں بیرسڑ علی ظفر، عمیر نیازی اور سجادحیدر شامل تھے۔
ملاقات کے بعد عمیرنیازی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں خوش باش ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بھی زبردست ہے۔