لاڑکانہ میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل مکینک کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ولیدتھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل کی مرمت کے معاملے پر پولیس اہلکار اور مکینک میں تلخی ہے جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
پولیس اہلکار نےتلخ کلامی کے بعد مکینک پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مدثر اور مکینک عدیل ایک ہی محلےکے رہائشی ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔
ورثا نے پولیس اہلکار کیخلاف ایس پی چوک پر مظاہرہ کیا اور انصاف کی اپیل کرتے رہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ رحیم شیرازی نے 2023کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2023 میں 308 مقابلوں میں 8 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ 69 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔