منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پولیس نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان ریلوے پولیس اہلکار نے ایمانداری کی ایک اور بہترین مثال قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیشن پر خاتون مسافر اپنا بیگ بھول کر چلی گئی تھی جس میں لاکھوں مالیت کے زیورات موجود تھے، ریلوے پولیس نے جیولری خاتون تک پہنچا دی۔

ریلوے پولیس اہلکار اے ایس آئی نے پرس تھانے میں جمع کروایا بعد ازاں مسافر سے رابطہ کیا گیا، اس طرح خاتون کی امانت ان تک پہنچ گئی۔

مسافر سے رابطہ کرکے دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ان کے حوالے کیا گیا۔

خاتون نے ریلوے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے اس طرح کی بہترین مثالیں ماضی میں بھی دیکھی جاچکی ہیں۔

بعض اوقات فضائی مسافر بھی ایئرپورٹس پر اپنا قیمتی سامان چھوڑ جاتے ہیں جنہیں بعد میں ان تک پہنچایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں