The news is by your side.

Advertisement

طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم

کراچی: سول ایوی ایشن نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئےنئےایس اوپیز جاری کر دیے گئے۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی پروازوں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ نئی ایس اوپیز 24 ستمبرسےلاگوہونگے،31 دسمبرتک نافذ رہےگی۔

کورونا کیٹگری اےمیں شامل ممالک کے مسافر96گھنٹےقبل کا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

Letter for International SOP 25 Sept to 31 Dec 2020

تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

کیٹگریز اے میں شامل 38 ممالک سے آنے والے باشندوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا.

استثنی والے ممالک میں آسٹریلیا، کینڈا، چائینہ، عودی عرب، کیوبا، جرمنی، اٹلی جاپان، کینیا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، ناروے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، ملاوی، ساوتھ کوریا، سویڈن شامل ہیں.

نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں، دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں