ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے قلمدان واپس لے لیا گیا جب کہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

دبنگ ترجمانی اور مخالفین کے لیے شعلہ بیانی سے مشہور فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مہرمحمداسلم اور زوارحسین وڑائچ سے بھی قلمدان واپس لےلیےگئے ہیں۔مہرمحمداسلم کےپاس کوآپریٹو،زوار حسین کےپاس جیل خانہ جات کاقلمدان تھا۔فردوس عاشق کوجاویداخترکی جگہ وزیراعلیٰ کامعاون خصوصی بنایاگیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان کی گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش مند تھیں تاہم وزیراعظم نے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 ماہ قبل حکومت نے فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔

فردوس عاشق عوان نے تین گاڑیاں لے رکھی تھیں جس کی ان کو اجازت نہیں تھی، انہوں نے صفائی کرنے والے اور گارڈنر بھی پی ٹی وی کے کوٹے سے لیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی تو فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

Comments

اہم ترین

مزید خبریں