منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا وفد نومبر 2023 میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں پاکستان کی جولائی تا ستمبر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے جب کہ 3 ارب ڈالر قرض میں سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف سے مارچ 2024 تک 1.8 ارب ڈالرفنڈز ملنے کا امکان ہے تاہم آئی ایم ایف سے فنڈز کا حصول دو اقتصادی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں