پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات معمولی ہےجلدڈیڈ لاک ختم ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ صرف استعفوں کے معاملے پراختلاف ہے ہمیں استعفےدینےپرنہیں بلکہ اسکےوقت پراعتراض ہے، ن لیگ عدم اعتمادکےبجائےڈائریکٹ استعفے چاہتی ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آسانی سےعدم اعتمادلاسکتےہیں، سینیٹ الیکشن میں حکومت بری طرح بے نقاب ہوئی، پنجاب میں30ایم پی ایزاپنی حکومت کےخلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی نےفیصلہ کیاتھاذوالفقاربھٹوکی برسی پنڈی میں منائیں گے، راولپنڈی میں جلسے کا فیصلہ بلاول بھٹو خود کریں گے ہماری خواہش تھی 4 اپریل کو بڑا اجتماع کریں جو صورتحال نظر آرہی ہے کچھ تعطل نظر آرہا ہے ۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے متحد ہیں، ملک میں لاقانونیت ،مہنگائی عروج پر ہے یہ حکومت بجلی بلوں میں10فیصدٹیکس لگانے لگی ہے اب اس حکومت کا جانا بہت ضروری ہے۔