The news is by your side.

Advertisement

پی پی رہنما نے ن لیگ کے ساتھ اختلاف کی وجہ بتا دی

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات معمولی ہےجلدڈیڈ لاک ‏ختم ہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ صرف استعفوں ‏کے معاملے پراختلاف ہے ہمیں استعفےدینےپرنہیں بلکہ اسکےوقت پراعتراض ہے، ن لیگ عدم ‏اعتمادکےبجائےڈائریکٹ استعفے چاہتی ہے

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آسانی سےعدم اعتمادلاسکتےہیں، سینیٹ الیکشن میں حکومت بری ‏طرح بے نقاب ہوئی، پنجاب میں30ایم پی ایزاپنی حکومت کےخلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی نےفیصلہ کیاتھاذوالفقاربھٹوکی برسی پنڈی میں منائیں گے، راولپنڈی میں ‏جلسے کا فیصلہ بلاول بھٹو خود کریں گے ہماری خواہش تھی 4 اپریل کو بڑا اجتماع کریں جو ‏صورتحال نظر آرہی ہے کچھ تعطل نظر آرہا ہے ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے متحد ہیں، ملک میں لاقانونیت ‏،مہنگائی عروج پر ہے یہ حکومت بجلی بلوں میں10فیصدٹیکس لگانے لگی ہے اب اس حکومت کا ‏جانا بہت ضروری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں