صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحتیابی کے بعد آفس جوائن کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے معمول کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ صدر نےگزشتہ روز وزیراعظم سے بات چیت بھی کی۔
صدرمملکت کےمشورے پر وزیراعظم نےآج سی سی آئی اجلاس بلایا ہے۔ صدر زرداری نے تقریباً ایک ماہ بعد معمول کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں۔ انہیں عید کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
ذاتی معالج کے مطابق پیر کی رات صدر مملکت کو کراچی لے آئے اور ٹیسٹ شروع کیے، ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے لہٰذا ہم نے فوراً اس کا علاج شروع کیا، کچھ ایسی دوائیاں تھیں جو پاکستان میں نہیں ملتیں انہیں باہر سے منگوایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کورونا نہیں ہو رہا، دراصل یہ پہلے جیسا نہیں لیکن اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اب بھی اس کے کیسز آ رہے ہیں، یہ کورونا کا کسی اور قسم کا ویرینٹ ہے۔