صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر کورونا سے صحت یاب ہونے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شفایابی میں اللہ کا شکر ادا کیا۔
پیغام میں صدر مملکت نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے الحمدللہ! آپ کی دعاؤں سے میں اومیکرون کے اثر سے باہر آگیا ہوں۔
اللہ، الرحمن الرحیم و الشافی کے فضل سے، اور آپ سب کی دعاؤں سے (جس کا مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ اثر ہوتا ہے) میں کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں، اور میرا ٹیسٹ منفی ہے۔ الحمدللہ 🙂 https://t.co/TvXhcUnnYq
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 12, 2022
واضح رہے کہ صدرمملکت 6 جنوری کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاط کی اپیل کی اور ساتھ ہی دعا بھی لکھی ‘اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے’۔