تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ میں پٹرول کی قیمت نے برازیلی صدر کو حیران کردیا

برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے جائیر بولسونارو ملک میں پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے، ترقی یافتہ اور غریب ممالک کی تفریق کے بغیر اس عفریت نے ہر ملک کو جکڑ لیا ہے اور ہر کوئی بڑھتی مہنگائی سے حیران وپریشان ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے برازیل کے صدر جائیر بولسونارو کے ساتھ جو برطانیہ آئے تو تھے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے لیکن وہاں پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

برازیلی صدر نے لندن کے ایک پٹرول پمپ پر 161.1 پاؤنڈ فی لیٹر پٹرول فروخت ہوتا دیکھ کر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

جائیر نے اس کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ دنیا کا سب سے سستا پٹرول برازیل میں دستیاب ہے اور وہ برطانیہ سے نصف قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ برازیل میں پٹرول کی قیمت 5.4 برازیلین ریال مقرر ہے۔

Comments

- Advertisement -