وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکشین جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ 11 ارکان پر مشتمل ہے اور وزیراعظم عمران خان پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔
پارلیمانی بورڈ میں 3 صوبوں کےگورنرز اور 2وزرائےاعلیٰ بھی شامل ہیں۔3 گورنرز میں شاہ فرمان، عمران اسماعیل اور چوہدری سرور شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار، محمودخان، شاہ محمودقریشی، پرویزخٹک، اسدعمر، شفقت محمود، عامر کیانی اور شفقت محمود پارلیمانی بورڈکا حصہ ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اتحادی امیدوار کامل علی آغا کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ دینےکی منظوری دی۔
وزیر اعظم سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی جس میں چوہدری پرویزا لٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی شریک ہوئے۔ حکومت کی جانب سے شاہ محمودقریشی، پرویزخٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی امیدوار کامل علی آغا کو ٹکٹ دینےکی منظوری دے دی ہے۔
حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےکمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں پرویزالٰہی، عثمان بزدار اور گورنرچوہدری محمدسرور شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کےافتتاح کے لیے وزیراعظم جلد آئیں گے جب کہ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سینیٹ الیکشن کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سےآگےچلیں گے۔