23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم کل ‘القادر یونیورسٹی’ کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل ضلع جہلم میں ‘القادر یونیورسٹی’ کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق القادر یونیورسٹی جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں قائم کی گئی ہے، القادر ٹرسٹ کے تحت بنائی جانے والی ملک کی پہلی اسلامی یونیورسٹی ہے۔

القادر یونیورسٹی میں تصوف اور روحانیت پر مبنی تعلیم دی جائے گی۔

- Advertisement -

اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے، القادر یونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوگیا ہے جبکہ مزید 2بلاکس کی تعمیر جاری ہے۔

اس جامعیہ میں ملک بھر سے 60سے زائد طلبا وطالبات نے داخلہ لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک تعلیم کے فروغ کے لیے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اکتوبر 2019 کو عمران خان نے رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں