وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر سندھ پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے فیصل بیس پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سکھر، خیرپور، نوابشاہ، جامشورو کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سید ناصر شاہ اور دیگر حکام ان کےہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بارش سےمتاثر علاقوں سے متعلق بریفنگ لیں گے اور وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کا اعلان کریں گے۔
Comments
- Advertisement -