جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’پی آئی اے کی نجکاری کا نیا پراسیس اور اسٹرکچر بنایا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیا پراسیس اور اسٹرکچر بنایا جائے گا نئے پراسیس اور اسٹرکچر کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے آئندہ جو پراسیس بنائیں اس میں ایک روپےکا خسارہ نہ رہنے دیں، خریداروں کی کچھ ایسی بھی شرائط ہیں جس کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت نے پی  آئی اے خریدنے کی بات کی جب کہ میاں نواز شریف کی بھی پی آئی اے خریدنے کی بات سنی، میں پی آئی اے کا خریدار نہیں بلکہ بیچنے والا ہوں۔

- Advertisement -

وفاقی کا کہنا تھا کہ نجکاری فریم ورک پہلے ہی بن چکا میں اس میں تبدیلی نہیں کرسکتا جو خود پرائیوٹائزیشن کے وزیر رہ چکے ہیں وہ مجھے مشورے دے رہے ہیں، وزیرنجکاری رہنے والوں نے مجھے مشورے دینےسے پہلے خود کیوں عمل نہیں کیا، نجکاری کاایک طریقہ کارہوتا ہے اس کے مطابق ہی ہم چل رہے ہیں دیکھا جائے پی آئی اے کو نقصان پہنچانے والے کون کون ہیں۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی بولی ناکام ہونے کے بعد پہلے کے پی حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ اہم بیان سامنے آیا کہ ان کی قومی ایئر لائن خریداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات چیت ہوئی ہے۔

یہ گفتگو میڈیا میں منظر عام پر آنے کے بعد اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں ہونے لگیں جس کی پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وضاحت کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں