جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

‘مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کےعوام کی شکایت سےاتفاق کرتاہوں اور اعتراف کرتاہوں وہ کام نہیں ہو سکے جو کرنے چاہئے تھے۔

کراچی کے مسائل پر اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی بھی ہےاور پھر ناامیدی بھی کرتی ہے ایم کیوایم ایک طرف وفاقی حکومت کاحصہ ہے، ایم کیوایم پاکستان کودوطرف نہیں کھیلناچاہئے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیرمینشن میں جب پانی جمع ہوتاہےتومجھےدکھ ہوتاہے، وزیرمینشن کے اطراف سیوریج کی لائن کبھی ڈالی ہی نہیں گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں 3منصوبوں کافتتاح اگلے60دنوں میں ہوجائےگا، ملیرایکسپریس وےکاافتتاح 60دنوں میں کیاجائےگا، کراچی میں مسائل ہیں لیکن میں الزام تراشیوں میں نہیں جاناچاہتا، کراچی کےتمام اسٹیک ہولڈرزملکرکام کریں توبہتری آسکتی ہے، ماضی میں کراچی میں صرف سندھ حکومت نےسرمایہ کاری کی۔

ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کاپیسہ صوبےاوروفاق کےپاس جارہاہے، کراچی کےپیسوں کواپناکہنےوالوں کوشرم آنی چاہئے، کراچی والوں کاپیسہ جعلی اکاؤنٹس اوردبئی میں جاتاہے اگر کراچی کی تقدیرپیپلزپارٹی کےذریےہی بدلنی ہےتوپھرناں ہی سمجھیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 2سال میں پہلی باردیکھاسندھ حکومت وفاق کےساتھ کرم کرنے کو تیارہے، کراچی میں اس وقت پانی،سیوریج،سڑکوں کی مرمت بہت ضروری ہے کراچی کےمسائل پربیان بازی کوردکرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےانفرااسٹرکچرضرورچاہئے، کراچی کوچلانےکیلئےاس کےرقبےکےلحاظ سےہی پیسہ سے دے دیں،کراچی کیلئےنئی شروعات کی جارہی ہےماضی سےنکلناہوگا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کےلوگ باشعور ہیں ان کی رائےٹھیک ہےکراچی کامسئلہ پیکجزسےحل نہیں ہوگا، سندھ حکومت نےتمام اختیارات اپنےپاس رکھےہوئےہیں کراچی ریونیو دیتا ہےاورپیسہ دیکرہم پرہی احسان کیاجارہاہے یہ پیسہ کراچی کےعوام کاہی ہےانہیں پرلگناچاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں