تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودیوں اور غیرملکیوں کی مشکلات کا حل

سعودی عرب میں مقامیوں اور تارکین وطن کے لیے تمام ترقوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کی ذمے داری ہے لیکن بعض اوقات شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر کے ذریعے ممکنہ دشواریوں کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی، جی ہاں! سعودی عرب میں رہنے والے کئی غیرملکیوں کا اقامہ کارڈ کھو جاتا ہے یا کسی بھی شخص کی گاڑی چوری ہوجاتی ہے، تو ایسی صورت میں انہیں پریشان ہونے کے بجائے قوانی کارروائی کے لیے پولیس حکام سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہاں مندرجہ ذیل آسان طریقے بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے کیسز کو رپورٹ کرایا جاسکتا ہے۔

پولیس اسٹیشن سے اپائنٹمنٹ لینا

سعودی عرب میں سرکاری اداروں میں جانے کے لیے ابشر ایپ کے ذریعے پیشگی وقت لینا پڑتا ہے، اگر اکاؤنٹ نہ بھی ہو تب بھی ہوم پیج پر اپائنٹمنٹ کا آپشن آجائے گا۔

پولیس سے مدد طلب

کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر 999 نمبر پر پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ہنگامی سینٹر کا عملہ بھی ہمہ وقت مستعد رہتا ہے جن سے 911 پر رابطہ ممکن ہوگا۔

گاڑی چوری کی رپورٹ

اگر کسی شہری کی گاڑی چوری ہوگئی تو اس کے اصل مالک کا پولیس اسٹیشن جانا لازمی ہے تاکہ جائے وقوع کا تعین کیا جاسکے، تھانے میں استقبالیہ کاؤنٹر پر کار چوری کی رپورٹ کے بارے میں استفسار پر متعلقہ اہلکار یا ڈیسک کی نشاندہی کر دی جائے گی، جس کے بعد دیگر قانون کارروائی ہوگی۔

چوری شدہ گاڑی کا اگر اصل مالک نہ ہو تو

سعودی عرب میں جو گاڑی چوری ہوئی اس کا اصل مالک پولیس اسٹیشن نہیں آسکتا تو ایسی صورت میں ابشر کے ذریعے کسی رشتے دار کو پاور آف اٹارنی جاری کرنا ہوگا تاکہ معاملے کی انکوائری آگے بڑھائی جائے۔

اقامے کی گمشدگی

اگر کسی غیرملکی کا اقامہ گم ہوجائے تو وہ فوری طور پر جوازات پر رپورٹ کرے اگر اس ادارے کے ذیلی دفاتر اس مقام پر نہ ہوں جہاں اقامہ چوری ہوا ہے تو کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ذمے داری پولیس کی ہوگی۔

سعودی ہائی وے پولیس

سعودی عرب میں سڑک پر کسی بھی قسم کے حادثات، ناخوشگوار واقعات یا دیگر معاملے کی شکایت کے لیے ہائی وے پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں جو ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -