جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا الیکشن 15جون کو ہو گا جس کے لیے طریقہ کار طےکر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15جون کو صبح 9 بجے سے سٹی کونسل کے 366 ارکان کو داخلےکی اجازت ہو گی۔ ساڑھے 10 بجےصبح پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کیےجائیں گے اور 11 بجے کے بعد شوآف ہینڈ کے ذریعے ووٹ شمار کیےجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کامیاب قرار پائےگا۔ ووٹ دینے کیلئے نہ آنے والوں سے نتائج اور انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑے گا، کونسل ہال میں موجوداہل ووٹرزکی اکثریت کی بنیادپرکامیابی کافیصلہ ہوگا۔

آرٹس کونسل کراچی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنانےکی تجویز ہے۔ ممکنہ بارشوں کی صورت میں سٹی کونسل ہال کے اطراف برساتی جمع ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں