ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کروناویکسین: چین سے بڑی خوشخبری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں کروناویکسین کے ہونے والے تجربات اور اس کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ چین وبا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والا جلد پہلا ملک بن سکتا ہے۔

برطانوی روزنامہ ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ چین دنیا میں کرونا ویکسین متعارف کرانے والا پہلا ملک بن سکتا ہے، کیوں کہ وہاں ویکسین کے حوالے سے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس دان اور طبی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ چین دنیا میں کرونا کی روک تھام کے لیے پہلی موثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

دنیا بھر میں 9 کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں آخری مراحل عبور کررہی ہیں، اور ان 9 میں سے چار کمپنیاں چین کی ہیں، طبی ماہر کا کہنا ہے کہ چین کی 4 میں سے تین ویکسینز میں غیرفعال کووڈ 2 وائرس استعمال کیا گیا ہے جو کہ اس وبا کی روک تھام کے لیے ممکنہ طور پر بہترین طریقہ کار ہوسکتا ہے۔

اسی طرح دیگر ماہرین کا بھی خیال ہے کہ ویکسین کی تیاری میں اس طریقہ کار سے آپ کو صرف اسپائیک پروٹین کے خلاف نہیں بلکہ کرونا وائرس کے تمام پروٹینز کے خلاف مدافعتی ردعمل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

حالیہ دنوں چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کے مثبت نتائج کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ ویکسین رضاکاروں میں کووڈ 19 کو بچانے کے لیے موثر ثابت ہوئی، اسی طرح چاروں ویکسین کمپنیاں اپنے اپنے تجربات مکمل کررہی ہیں۔

چین میں 4 کرونا ویکسینز کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں