تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن ہوگئے

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جولائی سے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے پہنچے گی۔

ٹیسٹ سیزیز مانچسٹر اور ہمپشائر میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی کو ایجس باؤل ہمپشائر میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 16 سے 20 جولائی کو کھیلا جاہے گا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے دورے کی تصدیق کے بعد پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پی سی بی کے مطابق ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے،25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں ٹریننگ سیشنز کی منصوبہ بندی کی جائے گی، حفظان صحت کےمطابق کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ سیشنز ترتیب دئیے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

پی سی بی نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس یقینی بنائے گا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں