جمعرات, ستمبر 12, 2024
اشتہار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید اقبال عہدے سے ہٹنے کے باوجود سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے۔ جاوید اقبال کو چار پولیس اہلکار اور ایک سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر دو دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا۔

چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کی تنخواہ ،مراعات سپریم کورٹ جج کے برابر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں