جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے لیے 50کروڑ روپے مختص کیےجارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیچہ وطنی کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی وائلڈ لائف پارک کے لیے 5کروڑ مختص کیے ہیں، تحصیل کے لیے دو ارب کا پیکج رکھا جارہا ہے، چیچہ وطنی میں یونیورسٹی کے لیے پروپوزل کو بھی جلد دیکھا جائے گا۔

عثمان بزدار نے ساہیوال کے شہریوں کو خوش خبری سنائی کہ بہت جلد وزیراعظم ساہیوال آکر منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اٹک سے رحیم یارخان تک ایک ایک ضلع میرے لیے اہم ہے، ساہیوال پنجاب کا دل ہے، ضلع کے لیے ایک ڈیولپمنٹ پیکج بنا رہے ہیں، پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے لیے 18ارب کا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں، تمام ڈسٹرکٹس کے لیے پیکج بنارہے ہیں، جنوبی پنجاب کے اضلاع کو موٹرویز سے منسلک کیا جائے گا، ساہیوال کے اسپتال کو فوری طور پر اپ گریڈ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں